شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم “فتنہ الخوارج” کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتا خیل میں خوارج کے خلاف کارروائی کی۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ علاقے میں چھپے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔