اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک-چین بی ٹو بی شراکت داری 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اب تک 300 سے زائد ایم او یوز اور کئی مشترکہ منصوبے طے پا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار کے لیے کھلا ہے اور اصلاحات و ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جبکہ معاشی سفارت کاری کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون بنایا گیا ہے۔
نائب وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کی آہنی دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت، عالمی تبدیلیوں اور علاقائی چیلنجز کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔
0 تبصرے