فردوس جمال خواتین کے بارے میں نامناسب باتیں کرتے ہیں اور وہ ایسی باتیں سننا پسند نہیں کرتیں۔
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے سینئر اداکار فردوس جمال کے خواتین کے حوالے سے رویے پر تنقید کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ شائستہ جبین نے کہا کہ انسان کی انا، فطرت اور تربیت ہی اسے بناتی اور بگاڑتی ہے، فردوس جمال حقیقت میں ایک بہترین اداکار ہیں، لیکن اگر انسان اچھا نہ ہو تو اس کی کامیابی بے معنی ہو جاتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے صرف ایک بار فردوس جمال کے ساتھ کام کیا اور وہی تجربہ ان کے لیے کافی تھا۔ ان کے مطابق فردوس جمال خواتین کے بارے میں نامناسب باتیں کرتے ہیں اور وہ ایسی باتیں سننا پسند نہیں کرتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فردوس جمال ماضی میں کئی سینئر اداکاروں کے خلاف بھی بات کر چکے ہیں، جبکہ وہ فنکار اپنے کام اور نام کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ کسی کے بیان سے ان عظیم شخصیات پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی ان کا مقام کم ہوتا ہے۔
0 تبصرے