ہمایوں شریف کے قریب پرانے کاروکاری تنازع پر 2 افراد قتل، خاتون زخمی

ہمایوں شریف کے قریب پرانے کاروکاری تنازع پر 2 افراد قتل، خاتون زخمی

ہمایوں شریف (رپورٹر) ہمایوں شریف کے قریب پرانے کاروکاری تنازع پر بکراںی برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں شہید آباد میں کاروکاری کے پرانے تنازع پر بکراںی برادری کے دو فریقین کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں آغا ولد محمد علی بکراںی اور عبدالجبار ولد خان واڈھو بکراںی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ماروی زوجہ گل حسن گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہمایوں شریف پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سلطان کوٹ اسپتال منتقل کر دیں، جبکہ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں سکھر اسپتال منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ کاروکاری تنازع سے شروع ہونے والے اس جھگڑے میں اب تک مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ایک فریق کا ایک جبکہ دوسرے فریق کے 3 افراد قتل ہو چکے ہیں۔