قلعہ عبداللہ: میزئی اڈہ میں فائرنگ کے واقعے میں معروف شخصیت داد محمد کاکڑ سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق میزئی اڈہ میں نادرا مارکیٹ کے ایک ہوٹل میں داد محمد کاکڑ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات میں مصروف تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں داد محمد کاکڑ، سید جعفر آغا اور مطیع اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی قبائل موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوسری جانب ذرائع کے مطابق گلستان کے قریب دولنگی کے مقام پر دو مقامی قبائل کے درمیان کشیدگی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فریق نے مخالف فریق کے ایک گھر پر قبضہ کرنے کے بعد اسے آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے واقعات سے متعلق معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں، تاہم مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
0 تبصرے