بلوچ و پشتون عوام باشعور ہیں ایسے سازشوں کو بہت طور پر جانتے ہیں ،رہنماء نیشنل پارٹی سعدیہ بادینی

بلوچ و پشتون عوام باشعور ہیں ایسے سازشوں کو بہت طور پر جانتے ہیں ،رہنماء نیشنل پارٹی سعدیہ بادینی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکریٹری برائے تعلیم سعدیہ بادینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے غربت، ناخواندگی، بھوک افلاس اور بدامنی کا پہلے ہی آماجگاہ بنا ہوا ہے اس صورتحال میں بلوچ پشتون تضادات کو ہوا دینا انتہائی غیر سنجیدہ عمل تصور ہوگا جسے بلوچ اور پشتون کاروباری لوگوں نے نہ پہلے کبھی تسلیم کیا ہے نہ آئندہ تسلیم کرینگے حالات کا تقاضاہے کہ ایسے غیر ضروری اختلافات کو اجاگر کرنے سے اجتناب کریں اور بحیثیت زمہ دار شہری بلوچستان میں پائیدار امن ترقی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔