اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا
روم (ویب ڈیسک) اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم پر کام کرتے تھے۔ ان کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق اٹلی میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے تھا، تاہم ان کی درست شہریت کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے۔ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے اور مزید پیش رفت کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔
0 تبصرے