کراچی : پاکستان کی پہلی ادبی تھرلر فلم “ویلکور” کا ٹریلر کراچی پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا۔ فلم کے ٹریلر کو انگلش اور چائنیز زبان میں سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کیا گیا۔
تقریب میں شہر کی ادبی، سماجی، سرکاری اور صحافتی شخصیات سمیت معزز افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سراج الدولہ، ارم تنویر، پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا، پروفیسر ڈاکٹر شعیب الحسن، ڈاکٹر سید سیف الرحمن (تمغہ امتیاز)، خالد حسن خان، حسب اللہ میمن اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں جب نئی نسل سمیت مختلف عمر کے افراد میں کتابوں سے دوری بڑھ رہی ہے، ایسے میں ادبی تھرلر فلمیں ادب اور کتابوں سے وابستگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ فلم نئی نسل میں ادبی شعور بیدار کرنے کی ایک مؤثر کوشش ہے۔
ہدایتکار خالد حسن خان، جو متعدد ایوارڈ یافتہ اور ہالی ووڈ گریجویٹ ہیں، نے اس موضوع کو جدید ڈیجیٹل دور کے تناظر میں پیش کرتے ہوئے ایک منفرد فلم تخلیق کی ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ڈاکٹر سید سیف الرحمن، شمیم احمد شیرازی، طلال فرحت، ایان علی اور دیگر شامل ہیں، جبکہ پروڈیوسرز میں عمران شیخ اور سید ایوس علی شامل ہیں۔
فلم کی عکس بندی کراچی کی تاریخی فریئر ہال لائبریری میں کی گئی ہے، جہاں تقریباً ستر ہزار کتابوں پر مشتمل ایک وسیع لائبریری موجود ہے
0 تبصرے