کنڈیارو: اغوا قرار دی جانے والی خاتون عالیہ سولنگی نے طارق آرائیں سے شادی کے بعد احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا۔
عالیہ سولنگی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے طارق آرائیں کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد حاکم سولنگی کی جانب سے درج کرائی گئی اغوا کی ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ خاتون کے والد حاکم سولنگی نے طارق آرائیں، عاطف سولنگی اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
0 تبصرے