کراچی (کلچرل رپورٹر) موسیقی کی دنیا کے معروف اور ہر دلعزیز گلوکار ظفر اقبال ظفری ان دنوں علالت کے باعث زیرِ علاج ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے دوستوں، چاہنے والوں اور مداحوں سے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ظفر اقبال ظفری عرصۂ دراز سے لاہور میں مقیم ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے ناسازیٔ صحت کے باعث گھر پر آرام کر رہے ہیں۔ موسیقی کے حلقوں میں ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی اور بھارتی فلمی و غیر فلمی گیتوں کو اپنی منفرد اور دلکش آواز میں پیش کر کے بے پناہ شہرت حاصل کی اور موسیقی کے میدان میں ایک نمایاں مقام بنایا۔
ظفر اقبال ظفری کے گائے ہوئے متعدد گیت آج بھی موسیقی کے شائقین بڑے شوق اور محبت سے سنتے ہیں۔ ان کی فنی خدمات اور گائیکی کا منفرد انداز انہیں اپنے ہم عصروں میں ممتاز بناتا ہے۔ حالیہ برسوں میں انہوں نے باقاعدہ گائیکی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، تاہم ان کی فنی یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
ظفر اقبال ظفری کے نعتیہ البمز بھی بے حد مقبول ہوئے اور انہیں عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ موسیقی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے تاکہ وہ دوبارہ معمولاتِ زندگی خوش اسلوبی سے انجام دے
0 تبصرے