پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

افسوس ہے کہ مریم نواز کو گٹر کھلوانے کے لیے بھی خود نکلنا پڑتا ہے: سعدیہ جاوید

سندھ 10th Jun 2025 418 مناظر
افسوس ہے کہ مریم نواز کو گٹر کھلوانے کے لیے بھی خود نکلنا پڑتا ہے: سعدیہ جاوید
کراچی (ویب ڈیسک) – سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ جہاں مقامی حکومت کی مشینری کام نہ کر رہی ہو، وہاں وزیراعلیٰ کو اشتہارات دینا پڑتے ہیں۔ اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ کو کبھی گٹر کھلوانے اور کبھی صفائی کے لیے خود جانا پڑتا ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ کے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور کام کیا۔ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ میں صفائی مثالی رہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے میئرز اور چیئرمینز کا کام قابلِ تقلید ہے۔ اس عید کے اصل ہیروز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ورکرز ہیں۔ اختیارات کے نچلی سطح تک منتقلی کے بعد سندھ کے عوامی نمائندوں نے محنت سے کام کیا۔ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ