پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

انتخابی مہم کے آخری جلسے میں مریم نواز کا تحریک انصاف کے کارکنوں کے نام اہم پیغام

تازہ ترین 06th Feb 2024 98 مناظر

انتخابی مہم کے آخری جلسے میں مریم نواز کا تحریک انصاف کے کارکنوں کے نام اہم پیغام

قصور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو گواہ بن کر سب کچھ بھولنے کو تیار ہوں۔ قصور کے علاقے کدیاں خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہا جاتا تھا نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، تقریر نواز شریف سے شروع ہو کر ان پر ختم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کردار پر شب خون مارا گیا اور مجھے نہیں بخشا گیا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی لیکن ہم نے کبھی تنقید نہیں کی، میں نے اپنی والدہ کو اسی جدوجہد میں کھو دیا، جو کبھی واپس نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کو گواہ بن کر سب کچھ بھولنے کو تیار ہوں، تحریک انصاف کے نوجوان جیلوں میں ہیں، نفرت کی سیاست کو دفن کرنے کا بھی پیغام ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ