منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

ایم کیو ایم کی سیاست کراچی سے شروع ہو کر کراچی پر ختم ہوگی: شرمیلا فاروقی

سندھ 24th Feb 2026 357 مناظر
ایم کیو ایم کی سیاست کراچی سے شروع ہو کر کراچی پر ختم ہوگی: شرمیلا فاروقی
کراچی – پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاست کراچی سے شروع ہوتی ہے اور کراچی پر ہی ختم ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی بھی واقعے پر سیاست کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی، گل پلازا واقعے پر بھی سیاست کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیا فیکٹری پر بھی سیاست کی گئی، فائر بریگیڈ کو روکنے والے سب کو معلوم ہے۔ اگر ایم کیو ایم کراچی پر سیاست نہ کرے تو اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ بہت پرانا ہے، یہ مطالبہ الطاف حسین کے دور میں بھی کیا گیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ