پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

بچے کو دودھ پلانے والی ماں کے لیے روزہ چھوڑنے کی کب اجازت ہے؟

صحت 13th Mar 2025 387 مناظر
بچے کو دودھ پلانے والی ماں کے لیے روزہ چھوڑنے کی کب اجازت ہے؟
سوال: میرا ایک چھوٹا بچہ ہے جو دودھ پیتا ہے اور کچھ ہلکی غذائیں بھی کھاتا ہے۔ میری اہلیہ اسے دودھ پلاتی ہیں۔ رمضان میں ان کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلانا جائز ہے اور کیا اس سے روزے پر کوئی اثر پڑتا ہے؟ جواب: اگر آپ کی اہلیہ روزہ رکھ کر بچے کو دودھ اور دیگر غذائیں دے کر اس کی خوراک پوری کر سکتی ہیں اور ان کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا تو روزہ رکھنا فرض ہے۔ البتہ، اگر روزہ رکھنے سے ماں یا بچے کی صحت پر اثر پڑنے کا اندیشہ ہو یا بچے کی غذائی ضروریات پوری نہ ہو رہی ہوں تو وہ روزہ چھوڑ سکتی ہیں۔ بعد میں جب صحت اجازت دے تو چھوڑے گئے روزوں کی قضا کرنا ضروری ہوگا۔ مزید یہ کہ روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ