پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ملک ہے، پاکستان نے نہ کبھی بھارت کی بالادستی کو تسلیم کیا ہے، نہ آئندہ کرے گا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

تازہ ترین 27th Jun 2025 416 مناظر
بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ملک ہے، پاکستان نے نہ کبھی بھارت کی بالادستی کو تسلیم کیا ہے، نہ آئندہ کرے گا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ملک ہے اور پاکستان نے نہ کبھی بھارت کی بالادستی کو تسلیم کیا ہے، نہ آئندہ کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے عوام، حکومت اور مسلح افواج کے درمیان مضبوط ہم آہنگی اور تعلق ضروری ہے۔ فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ دہشتگردی دراصل بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، جو اس کی اندرونی انتہاپسندی، اقلیتوں سے امتیاز اور خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ ظالمانہ رویے کا نتیجہ ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ