پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

جمائمہ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ نے 4 نیشنل ایوارڈز جیت لیے

شوبز 05th Jul 2023 131 مناظر

جمائمہ نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں کامیابی سمیٹنے پر شاباشی بھی دی۔

لندن: برطانوی پروڈیوسر اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم نے 4 نیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔ جمائمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے کہ ان کی فلم میں مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز جیت لیے ہیں۔ جمائمہ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ نے بہترین اسکرین پلے، بہترین برطانوی فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی بھی اپنی تعریف خود نہیں کرنا چاہتا، لیکن ہماری فلم نے چار نیشنل فلم ایوارڈز اپنی جیت لیے ہیں میں بہت شکرگزار اور خوش محسوس کر رہی ہوں۔‘
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ