پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

حکومتی مدت 14 اگست کو ختم ہوگی، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دیگا، وزیراعظم

تازہ ترین 12th Jul 2023 46 مناظر

وزیراعظم نے کہا دعاہےآج آئی ایم ایف اجلاس میں معاہدےکی منظوری ہوجائے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی اور الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ دے گا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں ہماری حکومت کی مدت14اگست کوختم ہوجائےگی اور اکتوبر نومبر میں جب بھی الیکشن ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں،تعلیمی وظائف میں اضافہ ہونا چاہیے، دعاہے اگلی جوبھی حکومت آئےتعلیم کواولین ترجیح دے، ہمسایہ ممالک ترقی میں ہم سےآگےنکل گئےہم پیچھےرہ گئے۔ وزیراعظم نے کہا دعاہےآج آئی ایم ایف اجلاس میں معاہدےکی منظوری ہوجائے، آئی ایم ایف سےمعاہدہ فخریہ نہیں،لمحہ فکریہ ہے، چین نےبروقت میں ہماراہاتھ تھاما، چین کومحسوس ہوگیا کہ پاکستان مشکلات سےدوچارہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ