منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

خیبرپختونخوا بند کرنے سے پنجاب یا سندھ پر اثر نہیں پڑے گا: مریم نواز

پاکستان 16th Feb 2026 433 مناظر
خیبرپختونخوا بند کرنے سے پنجاب یا سندھ پر اثر نہیں پڑے گا: مریم نواز

جھنگ کے لوگوں کو ڈنڈے دے کر زبردستی سڑکیں اور کاروبار بند کرائے گئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بند کرنے سے پنجاب یا سندھ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ کے پی کے عوام کا کاروبار تباہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کے لوگوں کو ڈنڈے دے کر زبردستی سڑکیں اور کاروبار بند کرائے گئے، جبکہ گزشتہ روز کے پی میں سڑکیں بند ہونے کے باعث 10 مریض ایمبولینسوں میں دم توڑ گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ خدا کے واسطے آنکھیں کھولو اور پنجاب کی طرف دیکھو۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار، زبان پر گالیاں اور ذہنوں میں تشدد ہے، جبکہ پنجاب کے بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ہیں۔ پنجاب میں روزگار ہے اور کے پی میں انتشار۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجابی بعد میں، پہلے پاکستانی ہوں۔ افسوس ہے کہ کے پی کے لوگ اب بھی پتھر کے دور میں جی رہے ہیں اور انہیں ترقی کا علم ہی نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، کل ہم جیل میں تھے، اللہ تعالیٰ نے آج اقتدار دیا ہے، کل کسی اور کے پاس ہوگا۔ نواز شریف جب جیل میں بیمار ہوئے تو کہا گیا کہ وہ ڈرامہ کر رہے ہیں۔ والدہ کی وفات کے بعد نواز شریف نے کہا تھا کہ یہاں انسان کو سچ ثابت کرنے کے لیے مرنا پڑتا ہے۔ والدہ کی موت کی خبر مجھے جیل میں ملی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بانی کہا کرتے تھے کہ جیل میں قیدیوں کو سہولیات کیوں دی جا رہی ہیں، لیکن ہم نے کبھی کسی کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہیں کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ