منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

رشمیکا کے بعد کترینہ کی بھی نازیبا تصویر وائرل ہوگئی

شوبز 08th Nov 2023 317 مناظر

رشمیکا کے بعد کترینہ کی بھی نازیبا تصویر وائرل ہوگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) تامل فلموں کی اداکارہ رشمیکا مندانا کے بعد اب بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بے ہودہ ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل ہوگئی۔ رشمیکا منڈانہ کی غیر اخلاقی جعلی ویڈیو نے بھارتی فلم انڈسٹری کو چونکا دیا جب کہ اداکارہ خود بھی اپنی اس جعلی ویڈیو کی وجہ سے کافی خوفزدہ ہیں۔بھارت میں رشمیکا کی جعلی ویڈیو پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔دریں اثناء بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے بھی غیر اخلاقی جعلی تصویر کا انکشاف کیا ہے۔ سامنے آنا بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی آنے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کے ایک سین سے کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا ہے۔ اصل تصویر میں بالی ووڈ اسٹار فلم ٹائیگر 3 کے ایک سین میں اسسٹنٹ خاتون سے لڑ رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی تصویر میں کترینہ کیف کو غیر مہذب انداز میں کپڑے بدلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ