منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

سبی/ ہندو نوجوان کے ھاتهوں دو بچوں کی ماں مبينه اغوا

تازہ ترین 14th Jul 2023 362 مناظر

شنکر لعل اور اس کے بھائی نیرج کمار نے اسحلہ کے زور پر پنکی کماری کو اغوا کرلیا۔الزام

سبی/ ہندو نو جوان نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر دو بچوں کی ماں کو اغوا کرلیا۔ شنکر لعل اور اس کے بھائی نیرج کمار نے اسحلہ کے زور پر پنکی کماری کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا۔ پنکی کماری دو بچوں کی ماں ہے اور ڈیرہ مراد سے اپنی میکے آئی تھی۔ شنکر کمار بھی شادی شدہ اور دو بچوں کا باب ہے۔ ملزم شنکر کمار نے پنکی کماری کی شادی سے قبل پنکی کا رشتہ اپنے لئے مانگا تھا ۔ پنکی کماری کی والدین نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا ملزمان کے خلاف سٹی تھانہ سبی میں مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی گئی ہے سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ