منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

تازہ ترین 24th Mar 2026 404 مناظر
سندھ سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

نئے سسٹم کے زیرِ اثر کراچی اور حیدرآباد میں 25، 26 اور 28، 29 مارچ کو بارش کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): محکمہ موسمیات نے سندھ سمیت ملک بھر میں آج سے 30 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے زیرِ اثر کراچی اور حیدرآباد میں 25، 26 اور 28، 29 مارچ کو بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ اس سسٹم کے اثرات کے تحت پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف شہروں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ