منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن

تازہ ترین 23rd Feb 2024 305 مناظر

سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی خصوصی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کو 10 اور ایم کیو ایم کو 4 نشستیں دی گئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتا جمانی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، مہتاب راشدی، مسرت مہیسر، مہرین بھٹو، شازیہ تھوبیہ اور ناز بلوچ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔ ادھر ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، نگہت شکیل، سبین غوری اور رانا انصار رکن قومی اسمبلی بن گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ