پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

مظاہرین کے پاس وہ ہتھیار ہیں جو صرف پولیس کے پاس هوتے ہیں: مریم نواز

تازہ ترین 25th Nov 2024 387 مناظر
مظاہرین کے پاس وہ ہتھیار ہیں جو صرف پولیس کے پاس هوتے ہیں: مریم نواز

مختلف مقامات پر پولیس پر فائرنگ کی گئی، 20 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کا زخمی ہونا افسوسناک ہے

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو دہشت گردی کی کوشش قرار دے دیا۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مختلف مقامات پر پولیس پر فائرنگ کی گئی، 20 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کا زخمی ہونا افسوسناک ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج دہشت گردی کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک وغیرہ ایسے ہتھیار استعمال کیے گئے جو صرف ایک صوبے کی پولیس کو ملتے ہیں، یہ قوم کو پریشان کرنے کے مترادف ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ