پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

مچھلی کے حملے میں نئی نويلی دلہن جاں بحق

دنیا 07th Dec 2023 321 مناظر

مچھلی کے حملے میں نئی نويلی دلہن جاں بحق

نوبیاہتا جوڑے کا اپنی شادی کے اگلے دن جزیرے پر جانے کا فیصلہ مہلک ثابت ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق بوسٹن سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ نوبیاہتا جوڑے پر بہاماس میں شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کی اتوار کو شادی ہوئی اور وہ پیر کو اپنے شوہر کے ساتھ ساحل سمندر پر گئی جہاں اس پر شارک نے حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کا شوہر محفوظ رہا، دونوں سمندر سے تقریباً 3 سے 4 میل دور تھے جب شارک نے حملہ کیا۔
پولیس حکام کے مطابق ساحل پر موجود ایک لائف گارڈ نے کشتی کا استعمال کرکے دونوں کو بچانے کی کوشش کی تاہم خاتون شدید زخمی ہوگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ