منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

ٹانک میں دہشت گردوں نے گرلز پرائمری اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پاکستان 24th Oct 2025 442 مناظر
ٹانک میں دہشت گردوں نے گرلز پرائمری اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گرلز پرائمری اسکول کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ٹانک شبیر حسین شاہ کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے گرہ بڈھا میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب گرلز پرائمری اسکول کو بم سے اڑایا۔ دہشتگردوں نے اسکول کی عمارت میں بم نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ علاقے کے عمائدین کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی غیر تسلی بخش ہے اور کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی تدریسی عمارتوں کو نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ