منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

ٹھل کے قریب کوچ اور مزدا میں تصادم، پشین کے ایک خاندان کے 4 افراد سمیت 5 مسافر جاں بحق

تازہ ترین 02nd Nov 2024 370 مناظر
ٹھل کے قریب کوچ اور مزدا میں تصادم، پشین کے ایک خاندان کے 4 افراد سمیت 5 مسافر جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

ٹھل: ٹھل کے قریب کوچ اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں پشین کے ایک خاندان کے 4 افراد سمیت 5 مسافر جاں بحق جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹھل کے گرڈ سٹیشن کے قریب مزدا اور کوچ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جنہیں تعلقہ ہسپتال تھل منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ایک ميں سالہ جمیلان اور چھ سالہ خدیجہ بھی شامل ہیں جبکہ تنگوانی کا رہائشی دلمراد جعفری بھی شامل ہے۔

واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جب کہ 7 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں جیکب آباد اور لاڑکانہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ