پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

پارلیمنٹ لاجز میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

تازہ ترین 16th Feb 2026 399 مناظر
پارلیمنٹ لاجز میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
پارلیمنٹ لاجز میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ایس ایچ او سنگجانی کی مدعیت میں درج مقدمے میں 50 سے 60 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن اراکین کا پارلیمنٹ ہاؤس میں چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجا ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور دیگر اراکین موجود ہیں۔ رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کو اسپتال منتقل کیے جانے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ کے پی ہاؤس کے سامنے دیا گیا دھرنا ختم کر دیا گیا ہے جبکہ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور واپس روانہ ہو گئے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا جاری رہے گا۔ لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی بانی کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا ہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ