پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستانی خاتون افسر نے دنیا کے بہترین پولیس افسر کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

پاکستان 18th Sep 2023 345 مناظر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) بٹگرام سونیا شمروز خان نے بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا

خیبر پختونخوا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) بٹگرام سونیا شمروز خان نے بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا۔ سونیا شمروز کو بہترین پولیسنگ اور خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا، سونیا شمروز کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سونیا شمروز بطور ڈی پی او چترال اور دیگر عہدوں پر کام کر چکی ہیں، انہوں نے جبری شادیوں کی روک تھام کے لیے شکایت سیل بھی قائم کیا۔ ایس ایس پی سونیا شمروز نے ایسا اعزاز حاصل کرنے کے بعد کہا کہ میں یہ ایوارڈ صنفی امتیاز سے متاثرہ خواتین اور محنتی پولیس افسران کے نام کرتی ہوں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ