منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلان: پی ایس ایل میچز معمول کے مطابق ہوں گے

کھیل 07th May 2025 411 مناظر
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلان: پی ایس ایل میچز معمول کے مطابق ہوں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شیڈول میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ پی سی بی کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ آج راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ میچ کا ٹاس شام ساڑھے 7 بجے ہوگا اور میچ 8 بجے شروع ہو گا، جبکہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج نے حالیہ رات کو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بزدلانہ حملے کیے جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں 2 مساجد شہید ہوئیں اور 26 پاکستانی شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔ پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل طیارے، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا، اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا۔ پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ