منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

پشاور ہائی کورٹ نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پاکستان 18th Dec 2023 382 مناظر

پشاور ہائی کورٹ نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔تحریک انصاف کے وکیل معظم بٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے آئندہ عام انتخابات عدلیہ کے ذریعے کرانے کی استدعا کی۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور باقی سماعت سپریم کورٹ میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) جہاں بھی ہوں گے وہ الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں ہوں گے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ