منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’بلے‘ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع

تازہ ترین 04th Jul 2023 73 مناظر

پی ٹی آئی کے چیئرمین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان کے حصول کا معاملے پر تحریک انصاف نے ”بلے“ کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جائے۔ واضح رہے کہ قانون کے مطابق عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنے پسند کے انتخابی نشان الاٹ کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کرتے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ