پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

ڈالر7 روپے سستا ہوا، آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی: ملک بوستان

تازہ ترین 13th Jun 2023 299 مناظر

انہوں نے کہا کہ بینکوں نے آج 5 ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیے تو ڈالر 305 سے کم ہوکر 298 پر آگیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہےکہ آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔ ملک بوستان کا کہنا تھاکہ ڈالر کا ریٹ پچھلے دنوں 305 روپے پر چلا گیا تھا، ڈالر نہ ہونے پر گورنر اسٹیٹ بینک سے درخواست کی تو انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی رکے ہوئے ڈالر فوراً ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں نے آج 5 ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیے تو ڈالر 305 سے کم ہوکر 298 پر آگیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ