منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کی ملاقات

تازہ ترین 02nd Aug 2023 319 مناظر

کراچی میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی اور وفاقی حکومت کے اقدامات پر بات چیت

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کی ملاقات, بجلی پیداوار ، کراچی میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی اور وفاقی حکومت کے اقدامات پر بات چیت, گورنرسندھ کا کهنا تها که معاشی ، صنعتی اور کاروباری ترقی میں توانائی کا کلیدی کردار ہے ۔ معاشی شہ رگ کراچی میں تسلسل سے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ صنعتی اور کاروباری علاقے بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر ہیں کے الیکٹرک کو بجلی کی تسلسل سے فراہمی کا پابند کیا جائے ۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کهنا تها که بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق کے خاتمہ کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ کے الیکٹرک حکام سے شہر سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ پر بات کروں گا ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ