آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کردی، ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گِل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ سابق نمبر ون بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے بعد 12ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 575 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں نمبر پر آگئے، جب کہ عباس آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 572 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ اسپنر صفیان مقیم اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی بہتری حاصل کی، بالترتیب 33ویں اور 34ویں پوزیشن پر آگئے۔ اسپنرز محمد نواز اور ابرار احمد کی رینکنگ میں کمی ہوئی، نواز دو درجے گر کر 58ویں اور ابرار ایک درجہ تنزلی کے بعد 61ویں نمبر پر پہنچ گئے، شاداب خان ایک درجہ گر کر 73ویں پوزیشن پر آگئے۔ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔