نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی دفاعی خریداری کونسل نے تقریباً 25 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے، روسی فضائی دفاعی نظام S-400 اور بغیر پائلٹ کے حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے۔
بھارتی حکومت کے مطابق دفاعی خریداری کونسل نے بھارتی فوج کے لیے ایئر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم، دھنوش گن سسٹم اور رن وے انڈیپنڈنٹ ایریل سرویلنس سسٹم کی بھی منظوری دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے لیے درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیاروں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے S-400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم، بغیر پائلٹ کے حملہ آور طیاروں کی خریداری اور Su-30 طیاروں کے انجنوں کی اوورہالنگ کی تجاویز بھی منظور کر لی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ایئر کشن گاڑیوں کی خریداری کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
0 تبصرے