کم آمدنی والوں کے لیے پیٹرول سبسڈی پلان تیار، وفاقی حکومت کا بڑا اعلان

کم آمدنی والوں کے لیے پیٹرول سبسڈی پلان تیار، وفاقی حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے توانائی بحران کے دوران کم آمدنی والے افراد کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ حکومت کی ہدایت پر وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پیٹرول سبسڈی کی فراہمی کے لیے ایک ایپ تیار کر لی ہے، جو اس وقت ٹیسٹنگ مرحلے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی، جبکہ دیگر صارفین تک عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے مطابق نئی قیمتیں منتقل کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 800 سی سی گاڑیوں کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، جبکہ موٹر سائیکلوں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول کی کوٹہ تجویز کیا گیا ہے۔