پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سیاست اور اقربا پروری ہے: نوشین شاہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سیاست اور اقربا پروری ہے: نوشین شاہ

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ اور میزبان نوشین شاہ نے شوبز کی دنیا میں موجود سیاست اور اقربا پروری سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے میزبان سے دلچسپ گفتگو کے ساتھ ساتھ مداحوں کے سوالات کے بھی کھل کر جواب دیے۔ انٹرویو کے دوران پروگرام میں موجود ایک مداح نے نوشین شاہ سے سوال کیا: "ہر شعبے میں سیاست ہوتی ہے، تو کیا شوبز انڈسٹری میں بھی ایسا ہوتا ہے؟" اس سوال کے جواب میں نوشین شاہ نے کہا: "ہاں، ضرور ہوتا ہے، لیکن اس سے زیادہ فیورٹ ازم (پسندیدگی کی بنیاد پر فیصلہ) ہوتا ہے، یعنی کس کو کاسٹ کرنا ہے اور کس کو نہیں۔" میزبان نے اگلا سوال کیا: "اکثر کہا جاتا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں دوستی نہیں ہوتی، سچے دوست تو بچپن میں بنتے ہیں، پروفیشنل زندگی میں سچا دوست ملنا بہت مشکل ہے، تو کیا واقعی انڈسٹری میں دوستی ہوتی ہے؟" اس پر نوشین شاہ نے جواب دیا: "ہاں، انڈسٹری میں بھی دوستیاں ہوتی ہیں، جیسے ہانیا عامر کی شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف کے بچوں سے گہری دوستی ہے، مومل شیخ اور حسن رضوی کے بھی اچھے تعلقات ہیں۔"