سیاحتی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی، 34 افراد ہلاک

سیاحتی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی، 34 افراد ہلاک

ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہالونگ بے میں ہفتہ کی سہ پہر ایک سیاحتی کشتی شدید طوفان کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی میں 48 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ ریاستی میڈیا کے مطابق بیشتر مسافر ہانوی سے تعلق رکھنے والے خاندان تھے، جن میں 20 سے زائد بچے بھی شامل تھے۔ بارڈر گارڈز نے 11 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ ایک 10 سالہ بچہ، جو زندہ بچ گیا، نے بتایا کہ اس نے گہرے سانس کے ساتھ تیر کر ایک خلا سے نکلنے کی کوشش کی اور پھر ایک فوجی کشتی نے اسے بچا لیا۔ حادثے کے وقت آسمان اچانک سیاہ ہو گیا، ژالہ باری، موسلا دھار بارش اور شدید آندھی نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وزیرِاعظم فام منہ چن نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔