خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل وڈیو پر کارروائی، مقتولین کی شناخت ہوگئی، لڑکی کا قاتل گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل وڈیو پر کارروائی، مقتولین کی شناخت ہوگئی، لڑکی کا قاتل گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ: کوہٹہ خاتون اور مرد کو قتل کرنے کی وائرل وڈیو پر کارروائی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وائرل ویڈیو پر پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔ لڑکی کو قتل کرنیوالا ایک مشتبہ قاتل گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وڈیو میں مقتولین کی شناخت ہوگئی ہے۔ واقعہ عید سے چند روز قبل رونما ہوا تھا۔ ریاست کی مدعیت میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گھناﺅنے واقعے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔