کراچی پریس کلب میں ارکان کوہفتے میں پانچ دن نئے نمبرپلیٹس اورگاڑیوں کے ٹرانسفرکی سہولت میسر ہوگی، فاضل جمیلی/سہیل افضل خان
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کے لیے اجرک ڈیزائن والی نئی نمبرپلیٹس کولازمی قراردینے کے معاملہ پر محکمہ ایکسائز حکومت سندھ نے کراچی پریس کلب میں موٹر رجسٹریشن ٹرمینل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے ممبران کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز کے تعاون سے اہم اقدام کرتے ہوئے کراچی پریس کلب میں موٹررجسٹریشن ٹرمینل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔کراچی پریس کلب میں نئے ٹرمینل کا قیام اتوار تک مکمل کرلیا جائے گا ۔پیر سے کراچی پریس کلب میں ارکان کونئے نمبرپلیٹس اورگاڑیوں کے ٹرانسفرکی سہولت میسر ہوگی۔نئے موٹر رجسٹریشن ٹرمینل پر ارکان کوہفتے میں پانچ روز سہولت فراہم کی جائے گی۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان نے موٹر ٹرمینل کے قیام پر وزیر ایکسائز مکیش چالہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے اس اقدام سے کراچی پریس کلب کے ممبران کو سہولت میسر ہوگی اور آسانی کے ساتھ نئی نمبر پلیٹس اور ٹرانسفر کی سہولت حاصل کرسکیں گے ۔کراچی پریس کلب اپنے ممبران کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
0 تبصرے