اگر امریکہ اسرائیلی جارحیت نہیں روکنا چاہتا تو راستے سے ہٹ جائے: ایران

اگر امریکہ اسرائیلی جارحیت نہیں روکنا چاہتا تو راستے سے ہٹ جائے: ایران

تہران (ویب ڈیسک): ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر امریکہ کو اسرائیل کی حمایت اور ایران پر ممکنہ حملوں کے حوالے سے سخت خبردار کیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق کاظم غریب آبادی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کرتے ہوئے ایران کے خلاف مداخلت کرنا چاہتا ہے، تو ایران کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا کہ وہ جارحیت پسندوں کو سبق سکھائے اور اپنے دفاع کے لیے طاقت کا استعمال کرے۔ نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو ہمارا صاف پیغام ہے کہ اگر وہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے تیار نہیں، تو کم از کم ایک طرف ہو جائے۔ ایران کے پاس ہر ممکن آپشن موجود ہیں اور وہ اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔