کراچی (اسٹاف رپورٹر)
شوبز اور ڈیجیٹل دنیا کے درخشاں ستارے جب ایک ہی اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے تو منظر یادگار بن گیا۔ معروف یوٹیوبرز اور اسٹیج فنکاروں نے کراچی میں منعقدہ ایک خصوصی شوٹنگ کے دوران اکٹھے ہو کر ایک گروپ فوٹو بنوایا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے
شوٹنگ میں جن فنکاروں نے شرکت کی، ان میں نمایاں نام شامل ہیں:
گلزار چانڈیو سندھ کے مشہور یوٹیوبر اور مزاحیہ ویڈیوز کے ماہر ہے قیوم سکندر اسٹیج کے سینئر اداکار اور یوٹیوبر، مزاح نگاری میں منفرد مقام رکھتے ہیں
وحید احمد ابھرتے ہوئے اسٹیج آرٹسٹ اور نوجوان یوٹیوبر
زبیر شکور کامیڈی اسکیچز کے ذریعے شہرت پانے والے ڈیجیٹل کریئیٹر
دانش سعید تھیٹر اور یوٹیوب دونوں پر ایک متحرک اور باصلاحیت فنکار
خالد بروہی اسٹیج کے پرجوش ادکار، جنہوں نے حال ہی میں یوٹیوب پر بھی کامیابی حاصل کی
نادر فلمی انداز میں شارٹ ویڈیوز بنانے والے مقبول یوٹیوبرھے
شوٹنگ کا مقصد نہ صرف فنکاروں کا میل جول اور اظہار یکجہتی تھا، بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی تھا کہ ڈیجیٹل اور روایتی اسٹیج آرٹ ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔
0 تبصرے