ایرانی میزائل حملوں سے کئی اسرائیلی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

ایرانی میزائل حملوں سے کئی اسرائیلی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

تل ابیب (ویب ڈیسک) – ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی آج صبح ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، دونوں جانب سے فضائی حملوں کا سلسلو جاری ہے۔ ایرانی افواج کی جانب سے اسرائیل پر فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے کئی علاقوں میں بجلی گھر میزائلوں کی زد میں آ گئے۔ ان حملوں کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بجلی سے محروم ہو گئے اور متاثرہ علاقوں میں مکمل تاریکی چھا گئی۔ اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ان حملوں میں کسی بھی شہری کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیل کا شدید جوابی حملہ دوسری جانب اسرائیل نے بھی ایران پر اپنے حملوں میں شدت لا دی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یواف گالانت (يا اسرائيل ڪاٽز) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر ’بے پناہ طاقت‘ کے ساتھ حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تہران میں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جنہیں ایرانی حکومت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایران کی وارننگ ادھر امریکی حملے کے بعد ایران کی عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، اور دشمن کو اس جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ مشرق وسطیٰ میں اس وقت جنگ کے بادل مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں، اور خطے میں کسی بڑی عسکری جھڑپ کے خدشات میں خطرناک حد تائين اضافہ ہو چکا ہے۔