ایران نے دوبارہ جوہری افزودگی شروع کی تو دوبارہ حملہ کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران نے دوبارہ جوہری افزودگی شروع کی تو دوبارہ حملہ کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

دی ہیگ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کیا تو اس پر دوبارہ حملہ کیا جائے گا۔ دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں جو سب کے لیے اہم ہیں، ایران میں فردو جوہری سائٹ کو تباہ کیا گیا ہے اور اب وہاں تباہی کے سوا کچھ نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری افزودگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اب ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بنا سکے گا اور اس کے لیے جوہری ہتھیار بنانا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری افزودگی شروع کی تو ہم ایک بار پھر حملہ کریں گے۔