سجاول (رپورٹر) فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف جمعیت علماء اسلام سجاول کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جے یو آئی کے کارکنوں اور شہریوں نے جامع مسجد چوک سے پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت مولانا غلام حسین میمن، مولانا محمد اشرف میمن، مولانا محمد اسماعیل قاسمی اور مولانا محمد انور سومرو نے کی۔
قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر جاری اسرائیلی بربریت انتہائی تشویشناک ہے۔ اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لیے جانے والے قافلے کو گرفتار کیا گیا ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔ قائدین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی بربریت کا فوری نوٹس لے اور اسرائیل کو مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم بند کرنے پر مجبور کرے۔
0 تبصرے