شکارپور (احسان ابڑو) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (آپکا) ضلع شکارپور کا اہم اجلاس عبدالوہاب کاغذی کی صدارت میں پاپولیشن ویلفیئر آفس میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی نظیر حسین شاہ نے کی۔ اجلاس میں ضلع شکارپور کے تمام یونٹس کے رہنما بڑی تعداد میں شریک ہوئے، جن میں پاپولیشن، ایجوکیشن، ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، میونسپل، ہائی ویز، بلڈنگز، سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن ورکس، اسکارپ ڈرینیج، پبلک ہیلتھ، فاریسٹ، اور زکوٰۃ عشر سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے شامل تھے۔
شرکاء میں عبدالوہاب کاغذی، آغا شعیب پٹھان، نظیر حسین شاہ، مجاہد حسین لانگاہ، نصیر محمد بروہی، شفیق احمد شیخ، عبدالرشید سومرو، عنایت اللہ منگریو، سید خادم حسین شاہ، محمد عزیز علی قریشی، شاہد علی میمن، شیراز احمد کیہر، حبیب اللہ سومرو، عبدالرشید سہندڑو، محمد یاسر عباسی، منصور احمد، احسان کانڈھڑو، محمد یاسین بھٹو، فیاض نبی برڑو، حمیر احمد شجراع، حافظ اعجاز احمد عباسی، مگھن علی، عمران علی اور دیگر دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، خاص طور پر یہ طے پایا کہ سندھ ایمپلائیز الائنس (SEA) کی کال پر 6 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں شکارپور سے 300 سے زائد ملازمین کا قافلہ روانہ ہوگا، جن کے ہاتھوں میں پمفلٹ، بینرز اور آپکا کے جھنڈے ہوں گے۔
اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ آپکا ضلع شکارپور کے بہادر ساتھی اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک ان کے جائز مطالبات منظور نہیں کیے جاتے۔ اجلاس کے اختتام پر سندھ ایمپلائیز الائنس کے مرکزی رہنماؤں کی چیف سیکریٹری اور دیگر سیکریٹریز سے ہونے والی اہم ملاقات کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
0 تبصرے