کراچی (وسیم قریشی ) انجمن فلاح ملک برادری کی جانب سے نیو کراچی میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے کثیر سادات کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو فری ادویات، الٹراساؤنڈ، گائنی، اور جنرل او پی ڈی کی خدمات فراہم کی گئیں، جس سے غریب عوام کو اہم طبی سہولتیں حاصل ہوئیں۔
اس کامیاب میڈیکل کیمپ میں شہر کے معروف ایڈوکیٹ ناصر خلجی مہمان خصوصی تھے اور قابلِ احترام ڈاکٹرز نے اپنے فرائض سرانجام دیے، جن میں ڈاکٹر عرفان شاہ، ڈاکٹر صبا، ڈاکٹر نجمہ، اور ڈاکٹر رمضان شامل تھے۔ ان کے ہمراہ ملک برادری کے صدر، ملک سلیم پاور، اور دیگر معروف سماجی شخصیات جیسے ملک حنیف، ملک شکیل،محمد عمیر توبہ اسرار بھی کیمپ میں موجود رہے اور اپنی خدمات پیش کیں۔
ملک سلیم پںنور ر نے اس موقع پر کہا:
"یہ کیمپ غریب عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہے، اور ان شاء اللہ، ہم ہر ہفتے کی بنیاد پر ایسے او پی ڈی کیمپ لگاتے رہیں گے۔ اس طرح کے کام کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے اور عوام کی دعائیں ملتی ہیں۔"
کیمپ میں آنے والے مریضوں اور عوام نے ملک سلیم پھنور اور ڈاکٹرز کی بھرپور خدمت کی تعریف کی اور ان سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ، ڈاکٹرز کو ان کی محنت اور خدمات کے اعتراف میں اجرک اور ٹوپی پیش کی گئیں۔
یہ میڈیکل کیمپ نہ صرف ایک طبی سہولت کا وسیلہ تھا بلکہ اس نے عوام میں خدمت کے جذبے اور انسانیت کے لیے کام کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس کیمپ کا مقصد صرف بیماریوں کا علاج نہیں تھا بلکہ معاشرتی فلاح و بہبود کی سمت میں ایک قدم اور بڑھنا تھا، جس میں ملک برادری نے ایک نئی امید کی کرن پیدا کی۔
0 تبصرے