مملکت میں کسی بھی ویزا پر موجود شخص اب عمرہ ادا کرسکتا ہے، سعودی حکومت

مملکت میں کسی بھی ویزا پر موجود شخص اب عمرہ ادا کرسکتا ہے، سعودی حکومت

سعودی؛ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ اب سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزا رکھنے والے افراد عمرہ ادا کرنے کے اہل ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’ذاتی وخاندانی وزٹ ویزا ، الیکٹرانک سیاحتی ویزا ، ٹرانزٹ ویزا ، ورک ویزا اور دیگر اقسام کے ویزوں‘ پر آنے والے افراد مملکت میں اپنے قیام کے دوران عمرہ ادا کر سکیں گے۔ وزارت نے کہا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کے لیے سہولیات کو مزید مؤثر بنانے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات تک وسیع تر رسائی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی حمایت کرتا ہے جس میں زائرین کو ہرممکن سہولت دینا سرفہرست ہے۔ بیان میں کہا گیا ’یہ قدم دنیا بھر کے مسلمانوں کی آمد کو آسان بنانے اور انہیں سکون و سہولت کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے کے لیے مملکت کے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے‘۔