پاکستان میں کاروباری مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں، شراکت داری سے ملکی معیشت کو تقویت ملے گی سید امتیاز الحق بخاری
کراچی(پ ر) تجارتی دنیا کی معروف شخصیت شہنشاہ حسین نے بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو امتیاز الحق بخاری کے ساتھ شراکت داری میں کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین شہنشاہ حسین جو ’’مسٹر کباب اینڈ بریانی‘‘ کے سی ای او ہیں، گزشتہ 30 سے 35 سالوں سے جاپان، انڈونیشیا اور ملائشیا میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب انہوں نے امتیاز الحق بخاری کے ساتھ مشترکہ طور پر کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو بین الاقوامی سطح پر مزید وسعت دی جا سکے۔ شہنشاہ حسین کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ہم بہت آگے تک جائیں گے، ہمارا مقصد انڈونیشیا، ملائشیا اور جاپان میں پاکستانی برانڈ کو مضبوط بنیادوں پر متعارف کروانا ہے۔ بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو امتیاز الحق بخاری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاروباری مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس شراکت داری سے دونوں ادارے ملک کے لئے مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیا کوریج کے حوالے سے بھی انہیں بھرپور تعاون حاصل ہوا، وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق اور ایم پی اے شاہ رخ جمال نے ان کی جانب سے منعقدہ ڈنر میں خصوصی شرکت کر کے حوصلہ افزائی کی۔ شہنشاہ حسین نے بتایا کہ فی الوقت ان کی پانچ سے چھ برانچز "مسٹر کباب اینڈ بریانی" کے نام سے کامیابی سے چل رہی ہیں، جبکہ مستقبل قریب میں مزید شہروں اور بیرونِ ملک نئی برانچز کھولنے کا منصوبہ ہے۔ یہ اشتراک نہ صرف ملکی سطح پر کاروباری ترقی کا مظہر ہے بلکہ پاکستانی فوڈ انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کی جانب ایک اہم قدم بھی تصور کیا جا رہا ہے۔
0 تبصرے