35ویں قومی گیمز کے لیے سندھ بھر میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز

ٹگ آف وار سندھ کے تمام ڈویژن میں ٹرائلز کا شیڈول جاری۔ جاوید اقبال

35ویں قومی گیمز کے لیے سندھ بھر میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)35 ویں نیشنل گیمز کے لیے ٹگ آف وار (لڑکوں اور لڑکیوں) کے ڈویژنل ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کی ہدایت پر سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال نے اعلان کیا کہ 35 ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوں گے، جن کے لیے صوبے بھر میں ڈویژنل سطح پر ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن کے بوائز اور گرلز ٹرائلز اتوار 12 اکتوبر کو کراچی ہاکی اسپورٹس کمپلیکس کے ٹگ آف وار ارینا میں منعقد ہوں گے۔ میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے ٹرائلز 10 اکتوبر کو، لاڑکانہ ڈویژن کے ٹرائلز 11 اکتوبر کو، حیدرآباد ڈویژن کے ٹرائلز 13 اکتوبر کو جبکہ سکھر ڈویژن کے ٹرائلز 18 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ جاوید اقبال کے مطابق ڈویژنل سطح پر منتخب کھلاڑیوں میں سے سندھ کی حتمی ٹیم کا انتخاب 13 اکتوبر کو کراچی میں کیا جائے گا۔ ٹرائلز کے شیڈول کی تفصیلات تمام ڈویژنل سیکریٹریز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔